Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گانجہ کی کاشت کرنے پر ایک شخص گرفتار

گانجہ کی کاشت کرنے پر ایک شخص گرفتار

کلواکرتی۔ 24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کلواکرتی حلقہ اسمبلی اچم پیٹ کے منڈل امرآباد کے گرام پنچایت لکشما پور کے دیہات بی کے اپو ننتل میں آج اکسائز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کھیتوں کی تلاشی لی جہاں پر انہیں درسو نائیک اور بلیا نائیک کے کھیت میں گانجے کی کاشت کا پتہ چلا۔ پولیس کانسٹبل نے گانجے کے لگ بھگ 4,800 پودے اکھاڑ پھینکے اور درسو نائیک کو گرفتار کرتے ہوئے کیس درج رجسٹر کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT