Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / گاندھی بھون تاراج بھون کانگریس کی احتجاجی پدیاترا، کئی قائدین گرفتار

گاندھی بھون تاراج بھون کانگریس کی احتجاجی پدیاترا، کئی قائدین گرفتار

صدر پی سی سی تلنگانہ پنالہ لکشما زخمی اور اشکبار ، پولیس کے رویہ پر آج تلنگانہ کے تمام منڈلس پر احتجاج کا اعلان

صدر پی سی سی تلنگانہ پنالہ لکشما زخمی اور اشکبار ، پولیس کے رویہ پر آج تلنگانہ کے تمام منڈلس پر احتجاج کا اعلان

حیدرآباد 7 فروری (سیاست نیوز) کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹی آر ایس حکومت کے خلاف آج گاندھی بھون سے راج بھون تک منظم کی جانے والی احتجاجی پدیاترا کو پولیس نے نامپلی پر ناکام بنادیا۔ کانگریس قائدین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں گوشہ محل اسٹیڈیم منتقل کردیا گیا۔ مسٹر محمد علی شبیر پولیس سے الجھ پڑے پولیس کے نازیب رویہ پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوگئے ۔ پولیس کے رویہ کے خلاف تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے بطور احتجاج 8 فبروری کو تلنگانہ کے تمام منڈل پر دھرنامنظم کرنے کا اعلان کیا صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا کی صدارت میں کانگریس کے قائدین نائب صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی محمد علی شبیر کانگریس کے رکن راجیہ سبھا مسٹر ایم اے خان رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین کارگذار صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر اتم کمار ریڈی سابق مرکزی مملکتی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا سابق ارکان پارلیمنٹ مسٹر مدھو گوڑ یشکی مسٹر انجن کمار یادو سکریٹری اے آئی سی سی و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راؤ آل انڈیا یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری مسٹر سید عظمت اللہ حسینی سابق وزراء مسٹر ڈی ناگیندر مسٹر ڈی سریدھر بابو مسز گیتا ریڈی کے علاوہ دوسرے قائدین میں مسرز سید یوسف ہاشمی ‘ایم اے غنی ‘ میر ہادی علی معراج خان فخر الدین کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ پدیاترا کی اجازت نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے پولیس نے پدیاترا کے ذریعہ راج بھون جانے والے کانگریس قائدین کو نامپلی پر روک دیا اور انہیں گوشہ محل منتقل کردیا ۔ گرفتاری کے دوران پولیس نے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پنالہ لکشمیا کے ساتھ نازیبا رویہ اختیارکیا جس پر مسٹر پنالہ لکشمیا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ معمولی زخمی بھی ہوگئے جس پر انہیں گوشہ محل سے ایمبولنس میں نمس ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔ ڈپٹی فلور لیڈرکونسل مسٹر محمد علی شبیر نے پولیس کے نازیبا رویہ پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری انداز میں پرامن احتجاج کرنے والے کانگریس قائدین کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ ماضی میں ٹی آر ایس نے بھی احتجاج کیا تھا تاہم حکومت اور پولیس نے ان کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہیں اپنایا تھا بعدازاں گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق ریاستی وزیر مسٹر ڈی سریدھر بابو نے حکومت کے غلط فیصلے اور صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ساتھ پولیس کے نازیبا رویہ کے خلاف 8 فبروری کو تلنگانہ کے تمام منڈل ہیڈ کوارٹرس پر احتجاج دھرنے منظم کرنے کا اعلان کیا اور حکومت کو انتباہ دیا کہ حکومت کے خلاف کانگریس کا یہ احتجاج ابتدائی ہے اختتام سمجھنے کی ہر گز غلطی نہ کریں ۔ انہوں نے پولیس کے نازیبا رویہ کے خلاف ڈی جی پی اور کمشنر سٹی پولیس کو وضاحت کرنے کا مطالبہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT