Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / گاندھی بھون میں ناگیندر اور لکشمن گوڑ کے حامیوں میں جھڑپ

گاندھی بھون میں ناگیندر اور لکشمن گوڑ کے حامیوں میں جھڑپ

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) گاندھی بھون میں سابق ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر اور پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری مسٹر پی لکشمن گوڑ کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پی لکشمیا کا خیرمقدم کرنے کیلئے کانگریس کے قائدین نے گاندھی بھون میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) گاندھی بھون میں سابق ریاستی وزیر مسٹر ڈی ناگیندر اور پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری مسٹر پی لکشمن گوڑ کے حامیوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر پی لکشمیا کا خیرمقدم کرنے کیلئے کانگریس کے قائدین نے گاندھی بھون میں ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوشش کی۔ جیسے ہی وہ گاندھی بھون پہنچے کانگریس قائدین اور کارکنوں نے ان سے ملاقات کرنے کیلئے ایک دوسرے پر بازی مارنے کی کوشش کی۔ کارکنوں کی اس حرکت سے گاندھی بھون میں موجود کئی سینئر قائدین برہم ہوگئے۔ پریس کانفرنس ہال میں سابق وزیر مسٹر ڈی ناگیندر اور 2009 کے عام انتخابات میں حیدرآباد لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے مسٹر پی لکشمن گوڑ کے حامیوں میں جھڑپ ہوگئی اور ایک دوسرے پر کرسیاں پھینکی گئیں جس سے دروازوں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور فرنیچر کو نقصان پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT