Saturday , June 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گاندھی بھون میں ناگیندر اور نرنجن میں لفظی تکرار ‘ معمولی کشیدگی

گاندھی بھون میں ناگیندر اور نرنجن میں لفظی تکرار ‘ معمولی کشیدگی

حیدرآباد 14 جون ( این ایس ایس ) گاندھی بھون میں کانگریس لیڈرس کے ایک اجلاس کے دوران اس وقت معمولی کشیدگی پیدا ہوگئی جب سابق وزیر و گریٹر حیدرآباد کانگریس کے سربراہ ڈی ناگیندر اور سٹی کانگریس لیڈر نرنجن کے مابین سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا ۔ بعد ازاں نرنجن نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں شکایت درج کروائی کہ ڈی ناگیندر گریٹر حیدرآباد کے صدر ہونے کے باوجود یہاں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی پارٹی کے اجلاس وغیرہ منعقد کر رہے ہیں۔ اس پر ڈی ناگیندر نے کہا کہ ایسے اجلاس منعقد کرنا نرنجن کا کام ہے ۔ اس موقع پر دونوں قائدین کے مابین لفظی تکرار ہوئی جس کے نتیجہ میں کچھ دیر کیلئے ماحول کشیدہ ہوگیا تھا ۔ دونوں قائدین کو ایک دوسرے الزامات و جوابی الزامات عائد کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT