Thursday , September 20 2018
Home / شہر کی خبریں / گاندھی بھون ‘ تلنگانہ کانگریس کیلئے مختص

گاندھی بھون ‘ تلنگانہ کانگریس کیلئے مختص

نو تعمیر شدہ اندرا بھون آندھرا پردیش کانگریس کے سپرد

نو تعمیر شدہ اندرا بھون آندھرا پردیش کانگریس کے سپرد

حیدرآباد /14 مارچ (سیاست نیوز) کانگریس جنرل سکریٹری ڈگ وجے سنگھ نے گاندھی بھون کا تنازعہ حل کرٖے گاندھی بھون کو تلنگانہ کانگریس اور نوتعمیر شدہ اندرا بھون کو آندھرا کانگریس (سیما۔ آندھرا) کیلئے مختص کردیا۔ واضح رہیکہ تقسیم ریاست کے بعد ہائی کمان نے دونوں علاقوں کیلئے علحدہ پردیش کانگریس کمیٹیاں تشکیل دیں، تاہم حیدرآباد 10 سال تک دونوں کا مشترکہ دارالحکومت رہے گا، لہذا تلنگانہ اور سیما۔ آندھرا کے کانگریس قائدین گاندھی بھون پر اپنا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم ڈگ وجے سنگھ نے پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کے بعد گاندھی بھون کو تلنگانہ پردیش کانگریس کیلئے مختص کردیااور گاندھی بھون کے احاطہ میں اندرا بھون کو آندھرا پردیش کانگریس کمیٹی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا، جس پر تمام قائدین نے اتفاق کیا۔

اے پی کانگریس صدر این رگھوویرا ریڈی 15 مارچ کو گیارہ بجے دن اندرا بھون میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جبکہ سہ پہر تین بجے ڈگ وجے سنگھ اندرا بھون میں آندھرا کانگریس کمیٹی، منشور کمیٹی و تشہیری کمیٹی ارکان سے ملاقات کرینگے۔ سیما۔ آندھرا کی صورتحال انتخابی حکمت عملی امیدواروں کے انتخاب، پارٹی استحکام اور دیگر مسائل پر غور کیا جائیگا۔ تقسیم ریاست کے بعد کئی کانگریس قائدین تلگودیشم اور وائی ایس آر کانگریس میں شامل ہوچکے ہیں، لہذا پارٹی امیدواروں کے انتخاب کیلئے منصوبہ بندی کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT