Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی جینتی تقریب باپو گھاٹ پر انتظامات

گاندھی جینتی تقریب باپو گھاٹ پر انتظامات

حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : گاندھی جینتی کے پیش نظر 2 اکٹوبر کو لنگر حوض میں واقع باپو گھاٹ پر خصوصی انتظامات کرنے کے لیے ضلع کلکٹر ڈاکٹر یوگیتا رانا نے عہدیداران کو احکامات جاری کئے ہیں ۔ گاندھی جینتی کی مناسبت سے مختلف محکمہ جات جیسے سیاحت ، مال ، جی ایچ ایم سی ، پولیس ، عمارت و شوارع ، میٹرو واٹر ورکس عہدیداران ، برقی ، تعلیمات ، تعلقات عامہ اور فائر کے علاوہ دیگر محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔۔

بلدیہ میں انجینئرس کی جائیدادوں پر میرٹ امیدوار قابل ترجیح
حیدرآباد ۔ 22 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : جی ایچ ایم سی کے شعبہ انجینئرنگ میں سائٹ انجینئرس کی بھرتیوں کے تعلق سے کمشنر بلدیہ ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے کہا کہ تقررات میرٹ کے مطابق کی جائیں گی ۔ واضح ہو کہ نیشنل اکیڈیمی آف کنسٹرکشن کے ماتحت 126 سائٹ انجینئرس کو آوٹ سورسنگ سسٹم کے تحت جی ایچ ایم سی میں تقرر کرنے کے لیے اعلامیہ جاری کیا جاچکا ہے ۔ تحریری امتحان یا انٹرویو کے ذریعہ بھرتی کے بجائے انجینئرنگ ڈگری میں اچھے نمبرات سے کامیاب امیدواروں کی بھرتی کی جائے گی اور ان بھرتیوں میں تحفظات پر بھی عمل آوری کی جائے گی ۔ 126 مخلوعہ جائیدادوں کے لیے آن لائن میں 14 ہزار سے زائد درخواستیں داخل کی گئی ہیں ۔ 23 ستمبر بروز ہفتہ امیدواروں کی اسنادات کی تنقیح کی جائے گی اور منتخب امیدواروں کو 3 اکٹوبر کو نیاک میں رپورٹ کرنا ہوگا ۔ جہاں انہیں تربیت فراہم کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT