Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / گاندھی جی ’بہت چَتُر بنیا‘۔ امیت شاہ کا ریمارک

گاندھی جی ’بہت چَتُر بنیا‘۔ امیت شاہ کا ریمارک

کانگریس کو آزادی کے بعد تحلیل کردینے کا مشورہ درست تھا
رائے پور 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سربراہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ گاندھی جی ’’چتر بنیا‘‘ تھے جو اُس ذات، برادری کا حوالہ ہے جس میں اُن کی پیدائش ہوئی تھی، اور اُنھوں نے آزادی کے بعد کانگریس کی تحلیل کا درست مشورہ دیا تھا۔ گزشتہ شام یہاں منتخب شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے یہ بھی کہاکہ کانگریس کوئی نظریہ یا اُصولوں پر قائم نہیں اور حصول آزادی کے لئے ’’خاص مقصد والی گاڑی‘‘ جیسا اِس کا استعمال ہوا۔ کانگریس میں ہلچل پیدا کرنے والے ریمارکس پر اپوزیشن پارٹی نے امیت شاہ کے ساتھ ساتھ وزیراعظم نریندر مودی سے بھی معذرت خواہی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ صدر بی جے پی نے یہ بھی کہہ دیا کہ گاندھی جی بہت چتر بنیا یا نہایت ہوشیار بنیا تھے۔ کانگریس پارٹی ایک برطانوی شخص کی جانب سے کلب کے طور پر تشکیل دی گئی تھی اور اسے بعد میں ایک تنظیم میں تبدیل کردیا گیا جو جدوجہد آزادی میں مشغول ہوئی۔

امیت شاہ نے اِن ریمارکس کے ساتھ مزید کہاکہ کانگریس نے دائیں بازو اور بائیں بازو دونوں طرح کے لوگ اِس میں شامل رہے جیسے مولانا آزاد، پنڈت مدن موہن مالویا اور کئی دیگر۔ مختلف نظریات اور سوچ و فکر کے حامل لوگوں نے کانگریس سے وابستگی اختیار کی تاکہ آزادی حاصل ہوسکے۔ کانگریس کی اپنی کوئی آئیڈیالوجی یا کوئی اُصول نہیں رہے اور اِسے صرف حصول آزادی کے لئے خاص مقصد والی گاڑی (ایس پی وی) کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اور اِسی لئے گاندھی جی بڑی دور اندیشی سے چونکہ وہ بہت دانا بنیا تھے، اُنھوں نے تاڑ لیا تھا کہ مستقبل میں کیا ہوسکتا ہے۔ اُنھوں نے آزادی کے فوری بعد کہا تھا کہ کانگریس کو تحلیل کردینا چاہئے۔ گاندھی جی ازخود ایسا نہیں کرسکے لیکن اب بعض لوگ کانگریس کی تحلیل کا کام مکمل کررہے ہیں، بی جے پی سربراہ کا یہ ظاہر طور پر طنز موجودہ کانگریس قیادت کی طرف ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ہندوستان میں 1,650 سیاسی جماعتوں میں صرف بی جے پی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے داخلی جمہوریت برقرار رکھی ہے۔ بعض پارٹیاں ایسی ہیں جہاں خاندانی حکمرانی چلتی ہے۔ یہ واضح ہے کہ صدر کانگریس سونیا گاندھی کے بعد راہول گاندھی جائزہ حاصل کرلیں گے لیکن کوئی بھی یہ پیش قیاسی نہیں کرسکتا کہ میرے بعد اگلا صدر بی جے پی کون ہوگا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT