Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / گاندھی جی قتل معاملہ کی پھر سے جانچ سے متعلق عرضی پر سماعت ملتوی

گاندھی جی قتل معاملہ کی پھر سے جانچ سے متعلق عرضی پر سماعت ملتوی

نئی دہلی، 19فروری (سیاست ڈاٹ کام) بابائے قوم گاندھی جی کے قتل معاملہ کی تفتیش کرنے والے پنکج فرنوس نے سپریم کورٹ میں آج دعوی کیا کہ انہیں نیویارک سے کچھ دستاویز حاصل ہوئے ہیں جو اس قتل معاملہ سے وابستہ ہیں۔ابھینو بھارت ٹرسٹ، ممبئی کے ٹرسٹی فرنویس نے جج ایس اے بوبڈے اور جج ایل ناگیشور کی بنبچ کے سامنے دلیل دی کہ انہیں نیویارک میں کچھ دستاویزات ملے ہیں جو گاندھی جی سے وابستہ بتائے گئے ہیں۔انہوں نے سیل بند لفافے میں اس دستاویز کو عدالت کو دکھاتے ہوے کہاکہ امریکی حکومت نے یہ بتایا کہ ہندستانی حکومت اس دستاویز پر پابندی لگا رکھی ہے اس لئے وہ اسے کھول نہیں سکتے ۔عرضی گزار نے عدالت سے درخواست کی کہ وہ اس دستاویزات کو اس کے سامنے پیش کرنے کی اجازت دے ، لیکن بنچ نے کہاکہ پہلے وہ (عرضی گزار) اس کے لئے عرضی داخل کرے پھر اس بارے میں طے کیا جائے گا۔عدالت نے عرضی کی کاپی معاملہ کے عدالت دوست امریندر شرن کو سونپنے کی عرضی گزار کو ہدایت دی۔ اب اس معاملہ کی سماعت 6مارچ کو ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT