Tuesday , September 25 2018
Home / ہندوستان / گاندھی جی قتل کیس:سماعت چار ہفتے کیلئے ملتوی

گاندھی جی قتل کیس:سماعت چار ہفتے کیلئے ملتوی

نئی دہلی،12جنوری(سیاست ڈاٹ کام )سپریم کورٹ نے بابائے قوم گاندھی جی کے قتل معاملے کی دوبارہ جانچ کرائے جانے سے متعلق عرضی کی سماعت چار ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے ۔جسٹس ایس اے بوبڑے کی صدارت والی بینچ نے عرضی گزار پنکج فڈنیس کو معاملے کے عدالت دوست امریندر شرن کی رپورٹ پر جواب کے لئے چار ہفتے کا وقت دیا ہے اور معاملے کی سماعت ملتوی کردی ہے ۔ شرن نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ انہیں دستاویزوں کی تحقیقات سے مہاتما گاندھی کے قتل میں گوڈسے کے علاوہ کسی دیگر کے شامل ہونے کے شبہ کی گنجائش نظر نہیں آتی ،اس لئے معاملے کی پھرسے جانچ کرانے یا نئی تحقیقی کمیٹی تشکیل دینے کی انہیں کوئی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا تھا،”پہلے پختہ جانچ ہوئی ہے ۔کسی غیر ملکی ایجنسی کا ہاتھ ہونے ،دو لوگوں کے فائرنگ کرنے اور چار گولی چلنے کے دعووں میں دم نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT