گاندھی جی کے قاتل کی ستائش قابل اعتراض این سی پی لیڈر نواب ملک کا بیان

ممبئی۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کے متنازعہ بیانات کا مقصد فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا اور ایک فرقہ کو صف بندی کیلئے اُکسانا ہے، جس کے باعث زعفرانی پارٹی کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ سابق مرکزی وزیر اور این سی پی سربراہ شرد پوار کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا

ممبئی۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) این سی پی نے آج کہا ہے کہ بی جے پی لیڈروں کے متنازعہ بیانات کا مقصد فرقہ وارانہ منافرت پھیلانا اور ایک فرقہ کو صف بندی کیلئے اُکسانا ہے، جس کے باعث زعفرانی پارٹی کا حقیقی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ سابق مرکزی وزیر اور این سی پی سربراہ شرد پوار کی 74 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پارٹی ترجمان نواب ملک نے بتایا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل کی ستائش سے ہندوستانیوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں ۔ انہوں نے اس مسئلہ پر بی جے پی سے معذرت خواہی کا مطالبہ کیا۔ نواب ملک نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا حوالہ دیا جنہوں نے ناتھو رام گوڈسے کو محب وطن قرار دیا تھا۔ مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے رام مندر مسئلہ پر گورنر اتر پردیش رام نائیک کے تبصرہ پر اعتراض کیا اور کہا کہ یہ دستور ی عہدہ ہے اور انہیں متنازعہ بیانات سے احتراز کرنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ رام نائیک نے اودھ یونیورسٹی فیض آباد میں کل جلسہ تقسیم اسنادات سے مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستانیوں کی خواہش کے مطابق بابری مسجد کے مقام پر رام مندر تعمیر کیا جانا چاہیئے۔ نواب ملک نے بتایا کہ شرد پوارکی سالگرہ تقاریب کے موقع پر مختلف سماجی اور فلاحی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT