Wednesday , December 12 2018

گاندھی جی کے مجسمہ کی برطانیہ میں 14 مارچ کو نقاب کشائی

لندن۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاتما گاندھی کے کانسے کے مجسمہ کی تاریخی پارلیمانی چوک میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہاتھوں 14 مارچ کو نقاب کشائی انجام پائے گی۔ مجسمہ گاندھی میموریل ٹرسٹ نے اعلان کیا تھا کہ اسکے عطیہ جات 10 لاکھ پونڈس سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ فولاد کی صنعت کے نامور صنعت کار لکشمی متل نے ایک لاکھ پونڈ اور انفوسس بورڈ کے صدرن

لندن۔ 22؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ مہاتما گاندھی کے کانسے کے مجسمہ کی تاریخی پارلیمانی چوک میں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے ہاتھوں 14 مارچ کو نقاب کشائی انجام پائے گی۔ مجسمہ گاندھی میموریل ٹرسٹ نے اعلان کیا تھا کہ اسکے عطیہ جات 10 لاکھ پونڈس سے زیادہ ہوچکے ہیں۔ فولاد کی صنعت کے نامور صنعت کار لکشمی متل نے ایک لاکھ پونڈ اور انفوسس بورڈ کے صدرنشین کے وی کامت نے 2.5 لاکھ پونڈ عطیہ دیا ہے۔ توقع ہے کہ وزیر فینانس ہندوستان ارون جیٹلی مجسمہ کی تنصیب کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ یہ مجسمہ نسل پرستی مخالف قائد نیلسن منڈیلا اور برطانیہ کے جنگ کے دوران وزیراعظم ونسٹن چرچل کے مجسموں کے قریب نصب کیا جائے گا۔ وزیراعظم برطانیہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ اس مجسمہ کی پارلیمنٹ چوک میں تنصیب دونوں ممالک کی تاریخ میں انتہائی اہم واقعہ ہوگا۔ اس سے عالمی سطح پر قدیم ترین جمہوریت اور وسیع ترین جمہوریت کے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT