Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / گاندھی جی کے پوترے کی اولڈایج ہوم میںگزربسر

گاندھی جی کے پوترے کی اولڈایج ہوم میںگزربسر

وزیراعظم نریندر مودی نے بات کی ، ممکنہ مدد کی یقین دہانی
نئی دہلی ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) گاندھی جی کے پوترے کنوبھائی گاندھی قومی دارالحکومت دہلی کے ایک اولڈ ایج ہوم میں قیام پذیر ہیں ۔ اس اطلاع نے کئی افراد کو حیرت سے دوچار کردیا ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے آج کنو بھائی گاندھی اور ان کی اہلیہ سے بات کی اور ساتھ ہی ساتھ وزیر امور ثقافت مہیش شرما کو ان سے ملاقات کی ہدایت دی ۔ چنانچہ مہیش شرما نے کنو بھائی سے گرو وشرام وردھ آشرم واقع گوتم پوری جنوبی دہلی پہونچ کر تقریباً 45 منٹ بات کی ۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ اس آشرم میں کنو بھائی اور ان کی اہلیہ کیلئے تمام تر سہولیات بہم پہونچائیں ۔ وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئٹ کیا کہ نریندر مودی اور کنو بھائی کی طویل بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے گجراتی میں بات کی اور وہ کافی خوش گوار موڈ میں تھے ۔ بعد ازاں کنو بھائی نے کہا کہ وہ نریندر مودی کے بہی خواہ ہیں اور انہوں نے جو مدد کی اسے وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ سونیا گاندھی نے ہم دونوں کی مخالفت کی تھی ۔ جبکہ نریندر مودی گجراتی میں ہر بات سمجھتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT