Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / گاندھی نگر میں برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

گاندھی نگر میں برقی شاک سے ایک شخص ہلاک

حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر کے علاقہ میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 52 سالہ سبرامنیم جو سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ گاندھی نگر میں رہتا تھا ۔ 29 مارچ کے دن وہ اپنے مکان میں بلب لگانے کی کوشش کر رہا تھا کہ شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

شوہر کی ہراسانی پر بیوی کی خودکشی
حیدرآباد /2 اپریل ( سیاست نیوز ) ایل بی نگر کے علاقہ میں شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر بیوی نے خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ سجاتا جو ایل بی نگر علاقہ کے ساکن کرن کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر بے روزگار تھا ۔ 9 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق کرن کمار اپنی بیوی سجاتا کو کافی پریشان کرتا تھا اور ہراساں کرتا تھا ۔ جس سے تنگ آکر سجاتا نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT