Friday , September 21 2018
Home / شہر کی خبریں / گاندھی ہاسپٹل میں اعضا ء کی پیوند کاری کی سہولت کی فراہمی

گاندھی ہاسپٹل میں اعضا ء کی پیوند کاری کی سہولت کی فراہمی

دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ کو بھی عصری بنایا جا رہا ہے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر کے لکشما ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔9جولائی ( سیاست نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے کہا کہ غریب عوام کو مفت و معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے گاندھی ہاسپٹل میں 40کرور روپئے کے مصارف سے اڈوانسڈ اعضاء کی پیوند کاری کے تھیٹرس قائم کئے جارہے ہیں ۔ 4.5کروڑ روپئے کے مصارف سے عثمانیہ ہاسپٹل مردہ خانہ کو عصری سہولتوں سے لیس کیا جارہا ہے ۔ 26کروڑ روپئے خرچ کرکے ریاست کے تمام مردہ خانوں کو ترقی دی جارہی ہے ۔ ملک میں پہلی مرتبہ گاندھی ہاسپٹل میںآوٹ پیشنٹ ڈائیگناسٹک لیاب کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ وزیر صحت نے بتایا کہ چیف منسٹر کے سی آر غریب عوام کو مفت و معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں اور سرکاری ہاسپٹلس کو کارپوریٹ طرز کے ہاسپٹلس میں تبدیل کرنے تمام عصری سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی ہاسپٹل ملک کا پہلا سرکاری ہاسپٹل ہے جہاں آؤٹ پیشنٹ ڈائیگناسٹک لیاب کا قیام عمل میں لایا گیاہے ۔ گاندھی ہاسپٹل میں اعضاء کی پیوند کاری کیلئے 40کروڑ مصارف سے نئے تھیٹرس قائم کئے جارہے ہیں جو عالمی نوعیت کے تمام عصری سہولتوں سے لیس رہیں گے ۔ اسکے علاوہ 26کروڑ کے مصارف سے ریاست کے تمام سرکاری ہاسپٹلس میں مردہ خانوں کو ترقی دی جائیگی ۔ گاندھی ہاسپٹل مردہ خانہ کو عصری تقاضوں سے لیس کردیا گیا ہے ۔4.5کروڑ روپئے کے مصارف سے عثمانیہ ہاسپٹل کی مارچیری کو بھی عصری تقاضوں سے لیس کیا جارہا ہے ۔ نئی عمارتیں بھی تعمیر کرنے کا اعلان کیا ۔ وزیر موصوف نے گاندھی ہاسپٹل میں قائم کئے گئے آؤٹ پیشنٹ ڈائیگناسٹک لیاب پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مختلف مقامات سے ہاسپٹل پہنچنے والے مریضوں کو مرض کا ٹسٹ کرانے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا ۔ ایک ہی مقام پر ایک گھنٹہ میں 1000ٹسٹ کرانے عصری آلات کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT