Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی ہاسپٹل میں مسلم نعش کی شناخت

گاندھی ہاسپٹل میں مسلم نعش کی شناخت

حیدرآباد۔/19اگسٹ،(سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو پولیس پنجہ گٹہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر ’سیاست‘ کی ہدایت پر ادارہ کے ملازمین گاندھی ہاسپٹل پہنچے اور بعد ادائی فرائض ان کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی جسکی شناخت اس طرح ہوئی محمد غوث ولد محمد میراں شریف عمر 65سال ساکن ایلورو ویسٹ گوداوری ڈسٹرکٹ سے ہوئی۔ واقعات یہ بیان کئے جاتے ہیں کہ مرحوم حیدرآباد کو کچھ خانگی کام سے آئے، طبیعت کے خراب ہوجانے کی وجہ سے پولیس پنجہ گٹہ کی مدد سے گاندھی ہاسپٹل منتقل ہوئے دوران بے ہوشی ان کا سل فون، بیاگ اور کچھ رقم چوری ہوجانے سے پولیس کو بھی ان کا اڈریس ڈھونڈنے میں ناکام ہوئی۔ ان کے فرزند محمد فیاض الدین نے کہا کہ میرے والد کا فون پر رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے میں حیدرآباد آیا اور دس روز سے ان کو تلاش کررہا ہوں اور پی ایس پنجہ گٹہ کے ذریعہ یہ اطلاع ملی کہ ادارہ ’سیاست‘ کی جانب سے ان کی تدفین ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میرے والد کی تدفین اسلامی طریقہ پر انجام دی گئی اور قبرستان پہنچ کر شیخ عبدالعزیز صدر قبرستان کوکٹ پلی فیس IV کا بھی شکریہ ادا کیا اور ملت فنڈس سے تعاون کرنے والوں کے لئے دعاء کی جن کی وجہ سے تدفین کا کام جاری ہے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی۔

TOPPOPULARRECENT