Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / گاندھی ہاسپٹل میں ڈائیلاسیس سنٹر کا آج افتتاح

گاندھی ہاسپٹل میں ڈائیلاسیس سنٹر کا آج افتتاح

عوامی و خانگی ساجھیداری میںدیگر 20 ڈائیلاسیس مراکز کا افتتاح
حیدرآباد۔/20ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی 21ڈسمبر کو گاندھی ہاسپٹل میں 20بستروں پر مشتمل ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ گاندھی ہاسپٹل میں مزید ایک ڈائیلاسیس سنٹر عوام کیلئے دستیاب ہورہا ہے۔ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشما ریڈی 21 ڈسمبر کو دوپہر 12 بجے 20 بیڈس پر مشتمل ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح کررہے ہیں۔ چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کے ویژن اور ریاستی وزیر صحت لکشما ریڈی کی خصوصی دلچسپی سے گاندھی ہاسپٹل میں مزید ایک سہولت کا اضافہ ہورہا ہے۔ ابھی تک گاندھی ہاسپٹل میں بی۔ بران سے متعلق کنٹراکٹ پر ڈائیلاسیس سنٹر چلایا جاتا تھا۔ جس کی میعاد ختم ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ اگروال سماج ٹرسٹ کے تعاون سے 29 جنوری 2017 سے 6مشینوں پر مشتمل ڈائیلاسیس سنٹر کی خدمات کا آغاز کیا گیا تھا جس کے ذریعہ طبی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ حکومت نے حال ہی میں ڈائیلاسیس سنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت جمعرات کوپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ( پی پی پی ) کے تحت 20ڈائیلاسیس سنٹر کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ جس کے ذریعہ روزانہ ڈائیلاسیس کے 80 سیشنس کرنے کے امکانات ہیں۔ ٹرسٹ کے تعاون سے کئے جانے والے ڈائیلاسیس سے دونوں ملاکر جملہ 100 سیشنس روزانہ کئے جاسکتے ہیں۔ حکومت تلنگانہ ساری ریاست میں 40ڈائیلاسیس سنٹر قائم کررہی ہے جس سے کسی بھی انفیکشن کو کنٹرول کرنے میں بہت بڑی مددملے گی۔ گردے کے امراض سے متعلق مریضوں کیلئے یہ اقدام انتہائی مفید ثابت ہورہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT