Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی ہاسپٹل میں 30 ونٹیلیٹر بیڈس بلاک کا افتتاح

گاندھی ہاسپٹل میں 30 ونٹیلیٹر بیڈس بلاک کا افتتاح

حیدرآباد۔29ڈسمبر(سیاست نیوز)ریاستی وزیرصحت ڈاکٹر لکشما ریڈی نے تلنگانہ کے طبی شعبہ میںحکومت کی جانب سے لائے جانے والے اصلاحات سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہاکہ حکومت تلنگانہ ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں کو عصری سہولتوں سے لیس اور غریب عوام کو مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کا جامع منصوبہ تیار کررہی ہے ۔ آج یہاں گاندھی ہاسپٹل میں وزیر صحت لکشما ریڈی نے تیس ونٹیلیٹر بیڈس کے بلاک کا افتتاح انجام دینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے گاندھی ہاسپٹل کے بشمول شہر کے دیگر سرکاری دواخانوں میں بھی عصری سہولتوں سے لیس وراڈس قائم کئے جائیں گے ۔ لکشما ریڈی نے کہاکہ حکومت تلنگانہ کے محکمہ صحت کی جانب سے مزید ونٹیلیٹرس بیڈگاندھی ہاسپٹل میں نصب کئے جائیں گے تاکہ ایمرجنسی کی صورتحال میںزیادہ سے زیادہ مریضو ں کو اس سے استفادہ کا موقع فراہم کیاجاسکے۔ لکشما ریڈی نے گاندھی ہاسپٹل میںپچھلے کئی روزسے بھوک ہڑتال کررہے پیرا میڈیکل ملازمین سے بھی اس اپنے احتجاج سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کام پر رجوع ہونے کی اپیل کی ۔ پیر امیڈیکل عملے کے مطالبات کی یکسوئی کیلئے بھی حکومت تلنگانہ ٹھوس اقدامات کرے گی ۔لکشما ریڈی نے کہاکہ اوٹ سورسنگ ملازمین کو مستقل کرنے کے متعلق بھی وہ چیف منسٹر سے نمائندگی کریں گے ۔ ریاستی وزیر کمرشیل ٹیکس وسنیما ٹو گرافی تلاسانی سرینواس یادو نے اس موقع پر کہاکہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے غریب عوام کو امکنہ کے علاوہ مفت اور بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی عمل میںلائی جارہی ہے ۔ سرینواس یادو نے کہاکہ پرانے شہر حیدرآباد وسکندرا ٓباد کو ٹی آر ایس پارٹی کی ترقی کی راہ پر لے جاسکتے ہیں۔اس موقع پر سپریڈنٹ گاندھی ہاسپٹل جئے وینٹکیشوارریڈی کے علاوہ دیگر بھی موجو دتھے ۔

TOPPOPULARRECENT