Thursday , July 19 2018
Home / جرائم و حادثات / گاندھی ہاسپٹل کی عمارت سے لڑکی کی چھلانگ کے ذریعہ انتہائی اقدام کی کوشش

گاندھی ہاسپٹل کی عمارت سے لڑکی کی چھلانگ کے ذریعہ انتہائی اقدام کی کوشش

حیدرآباد /16 اپریل ( سیاست نیوز ) گاندھی ہاسپٹل میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک لڑکی نے عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کی کوشش کی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پالونچہ ضلع کھمم کی ساکن 21 سالہ لڑکی نے خودکشی کا اقدام کیا جو اس کی نانی کی عیادت کیلئے گاندھی جنرل ہاسپٹل پہونچی تھی ۔ لڑکی کو اس کی نانی سے کافی لگاؤ تھا ۔ اور نانی کی حالت دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئی ۔اس لڑکی کا گاندھی ہاسپٹل کے ایمرجنسی بلاک میں علاج جاری ہے ۔ چلکل گوڑہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT