Friday , December 15 2017
Home / شہر کی خبریں / گاندھی ہاسپٹل کے دو لفٹ ناکارہ ،مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات

گاندھی ہاسپٹل کے دو لفٹ ناکارہ ،مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات

حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کسی دیہات میں نہیں صدر مقام حیدرآباد میں سرکاری گاندھی ہاسپٹل میں مریضوں اور تیمارداروں کو اس وقت شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایمرجنسی بلاک کے جہاں انٹینسیو کیر یونٹ موجود ہے۔ دو لفٹس ناکارہ ہوگئے۔ انتہائی نازک حالت میں لائے گئے مریض کے لئے ہر سیکنڈ قیمتی ہوتا ہے۔ علاج میں چند سیکنڈس کی تاخیر بھی جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔ مریضوں کے قریب کے آؤٹ پیشنٹ بلاک لے جایا گیا جہاں لفٹس کام کررہے تھے۔ دو دن پہلے ہی 65 بستروں والے آئی سی یو کا آغاز کیا گیا۔ اسٹاف کی کمی کے خلاف جونیر ڈاکٹرس نے احتجاج منظم کیا۔

وزیراعلیٰ کے ہاتھوں لگایا ہوا پودا سوکھ جانے پر دوسرا پودا لگادیا گیا
حیدرآباد17ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )تلنگانہ میں سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے شروع کردہ ہریتا ہارم پروگرام کے آغاز کے موقع پر وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے لگائے گئے پودے کے خشک ہوجانے کی میڈیا اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد اعلی افسروں نے عجلت میں اس پودے کی جگہ راتوں رات دوسرا پودا لگادیا۔اس پروگرام کے تیسرے مرحلہ کے موقع پر وزیراعلی کے چندرشیکھررا و نے کریم نگر میں یہ پودا لگایا تھا۔اس پودے کی دیکھ بھال کی طرف افسروں کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔اس پودے کے خشک ہوجانے کی میڈیا اطلاعات کے سامنے آنے کے بعد افسروں نے جلد بازی میں اس پودے کی جگہ دوسرا پودا راتوں رات لگادیا۔واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے بڑے پیمانہ پر ہریتا ہارم پروگرام کا حال ہی میں آغاز عمل میں لایا گیا تھا اور حکومت نے اس خصوص میں کافی جوش وخروش کا مظاہرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT