Sunday , November 19 2017
Home / جرائم و حادثات / گاندھی ہاسپٹل کے ڈرینج مین ہول سے نعش دستیاب

گاندھی ہاسپٹل کے ڈرینج مین ہول سے نعش دستیاب

حیدرآباد ۔ /22 ستمبر (سیاست نیوز)  شہر کے سب سے بڑے سرکاری دواخانہ گاندھی ہاسپٹل میں آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب احاطہ کے ایک ڈرینیج مین ہول سے نعش دستیاب ہوئی ۔ اس واقعہ کے بعد دواخانہ میں سنسنی پھیل گئی اور مریضوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ مین ہول میں نعش کی موجودگی کی اطلاع پر چلکل گوڑہ پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہونچ کر نعش کو باہر نکالا اور بغرض پوسٹ مارٹم اسی دواخانہ کے مردہ خانہ منتقل کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس گوپال پورم ڈیویژن کے شیو کمار نے بتایا کہ مین ہول سے دستیاب ہونے والی نعش کی شناخت ہنوز نہیں کی جاسکی ہے اور پولیس نے اس سلسلے میں مشتبہ موت کا ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT