Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / گاؤ دہشت گردوں کی مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ، تحقیقات کا حکم

گاؤ دہشت گردوں کی مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ، تحقیقات کا حکم

بیتول3 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کے ضلع بیتول کے موھدا تھانہ علاقے میں گاؤ اسمگلنگ کے شک کے الزام میں تین نوجوانوں کے ساتھ کی گئی مارپیٹ کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد آج اس کی جانچ کے احکامات دیے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ڈلھاریا گاؤں میں گزشتہ جمعہ کو پہلے ہجوم نے گاؤ اسمگلنگ کے شبہ میں تین نوجوانوں کی پٹائی کی۔ اس کے بعد موقع پر پہنچی پولیس نے بھی تینوں کو ڈنڈوں سے پیٹا۔ بتایا گیا ہے کہ ان نوجوانوں کو گاؤ اسمگلنگ کے شبہ میں گاؤں کے گاؤ دہشت گردوں نے اس وقت پکڑا تھا، جب یہ نوجوان دریا میں نہا رہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT