Saturday , May 26 2018
Home / ہندوستان / گاؤ رکشکوں کی بربریت کے شکار عمر خان کی تدفین

گاؤ رکشکوں کی بربریت کے شکار عمر خان کی تدفین

الوار16نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) راجستھان کے ضلع الوار میں مبینہ طور پر گاؤرکشکوں کی فائرنگ میں مرنے والے عمر خان کی نماز جنازہ ساتویں دن آج بھرت پور ضلع میں میں ادا کی گئی۔ بدھ کو لاش کا پوسٹ مارٹم ہونے کے بعد عمر کے خاندان والے اپنا احتجاج ختم کرکے جمعرات کو اس کی تدفین پر رضامند ہوئے تھے ۔ آج پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین عمر کی لاش کو ضلع بھرت پور کے گھاٹمیکا گاؤں لے گئے ، جہاں پنچایت میں رضامندی کے بعد لاش کو سپردخاک کیا گیا۔ دریں اثناء، مسلم فورم نے گزشتہ روز جے پور میں مظاہرہ کرکے کہا تھا کہ حکومت مسلمانوں پر ظلم کررہی ہے ۔ مسلم فورم نے اپنی طرف سے عمر کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی قسم کی مدد کی پیشکش نہیں کی گئی ہے ۔
گاندھی جی کے مجسمے کو ماسک پہنانے پر سرسہ اور مشرا زیرحراست
نئی دہلی،16نومبر(سیاست ڈاٹ کام )دہلی میں دم گھٹنے والے دھویں سے لوگوں کو ہورہی تکلیف سے ناراض ہوکر بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسہ اور عام آدمی پارٹی کے معطل رکن اسمبلی کپِل مشرا نے آج 11مورتی پر مظاہرہ کیا اور احتجاج کے طورپر وہاں مہاتما گاندھی سمیت سبھی مجسموں کو ماسک پہنا دیا۔دونوں کو چانکیا پوری تھانے کی پولیس نے حراست میں لے لیا۔دونوں لیڈران نے کہا کہ کجریوال حکومت آلودگی کو قابو کرنے کے لئے زمینی سطح پر کچھ نہیں کررہی ہے ۔ مشرا نے ٹویٹر پر لکھا آج باپو کا بھی دم گھٹ رہا ہے ،مجھے اور سرسہ جی کو پولیس نے حراست میں لیا ہے ،لڑائی جیتیں گے ۔انہوں نے کجریوال حکومت پر الزام لگایا کہ ماحولیاتی ٹیکس سے جمع ہوئے 787کروڑ روپے حکومت کھا گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT