Tuesday , December 18 2018

گاوکشی پر امتناع کو مذہبی اور انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے : عدالت

ممبئی ۔9مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) عوام پر زور دیتے ہوئے کہ وہ ذبیحہ گاؤ اور بیلوں پر امتناع کو’’ مذہبی اور انا کا مسئلہ ‘‘ نہ بنائے۔ بمبئے ہائیکورٹ نے آج شہر کے نرگاؤ کے گوشت کے ڈیلرس کو راحت رسانی سے انکار کردیا ۔ جسٹس وی ایم کناڈے اور جسٹس اے آر جوشی پر مشتمل ڈیویژن بنچ نے کہا کہ مہاراشٹرا کے تحفظ مویشیاں ترمیمی) قانون جس کے تحت گائے ، نر گاؤ کے ذبیحہ پر پابندی عائد کی گئی ہے اور نافذ العمل ہوچکاہے کیونکہ سرکاری گزٹ میں اسکا اعلامیہ شائع کیا گیاہے ۔جسٹس کناڈے نے کہا کہ چونکہ قانون نافذ ہوچکاہے ۔ عہدیدار جولائی سے اس بات کے پابند ہوں گے کہ اگر گائے اور نرگاؤ کا ذبیحہ کیا جائے تو خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو مذہبی یا انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیئے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT