Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / گاوں کی ترقی کیلئے متحدہ کام کرنے پر زور

گاوں کی ترقی کیلئے متحدہ کام کرنے پر زور

گمبھی راو پیٹ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میجر گرام پنچایت مبھی راو پیٹ کی ماڈل عمارت کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپئے منظور کئیگئے ۔ یہ بات سابقہ زیڈ پی ٹی سی ملو گاری نرسا گوڑ نے بتلائی ۔ وہ مقامی گرام پنچایت آفس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ایک اجلاس کو مخاطب کررہے تھے ۔ ملوگاری نرسا گوڑ نے کہا کہ گمبھی راو پیٹ کی عوام کی سہولتوں

گمبھی راو پیٹ 6 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )میجر گرام پنچایت مبھی راو پیٹ کی ماڈل عمارت کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپئے منظور کئیگئے ۔ یہ بات سابقہ زیڈ پی ٹی سی ملو گاری نرسا گوڑ نے بتلائی ۔ وہ مقامی گرام پنچایت آفس میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ایک اجلاس کو مخاطب کررہے تھے ۔ ملوگاری نرسا گوڑ نے کہا کہ گمبھی راو پیٹ کی عوام کی سہولتوں کی خاطر مختلف ترقیاتی کاموں کی انجام دہی کیلئے موجود زیڈ پی ٹی سی ملو گاری پدما کی جانب سے تخمینہ تیار کرتے ہوئے ریاستی وزیر پنچایت راج انفارمیشن ٹکناولجی تارک راما راو کے حوالے کیاگیا جس کو مرحلے وار منظوری عمل میں آئے گی ۔ نرسا گوڑ نے موجودہ تمام سیاسی قائدین اور ارکان گرام پنچایت سے خواہش کی کہ وہ گاوں کی ترقی کیلئے ایک جُٹ ہوکر کام کریں۔ انہوں نے ہر ایک کو اپنی سیاسی اختلافات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے آگے آنے کامشورہ دیا اور کہا کہ ترقیاتی کاموں کی نشاندہی کے بعد قرار داد کی منظوری کیلئے تمام وارڈ کونسلرز کو اتفاق رائے پیش کرنے کی التجا کی تا کہ گاوں میں ترقی کی راہ ہموار ہوسکے ۔ انہو ںے کہا کہ عنقریب گمبھی راو پیٹ آر ٹی سی بس ڈپو، ماڈل شاپنگ کامپلکس وغیرہ کی منظوری میں عمل میںلائے جانے کی بات کہیں۔ اس موقع پر ایم پی ٹی سی کملا ریڈی حمید الدین خالد، سرپنچ بالیا صدر نشین منڈل پریشد مسایو کے علاوہ وارڈ کونسلر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT