Thursday , January 18 2018
Home / جرائم و حادثات / گاڑیوں کی ضبطی کے خلاف کیاب آپریٹرس کا احتجاج

گاڑیوں کی ضبطی کے خلاف کیاب آپریٹرس کا احتجاج

اسوسی ایشن کے وفد کی پولیس عہدیداروں سے ملاقات، ٹریفک پولیس کے رویہ کی شکایت

اسوسی ایشن کے وفد کی پولیس عہدیداروں سے ملاقات، ٹریفک پولیس کے رویہ کی شکایت
حیدرآباد ۔ 9 ۔ مارچ (آئی این این ) تلنگانہ اسٹیٹ کیابس اینڈ بس آپریٹرس اسوسی ایشن (TSCBOA) کے ایک وفد نے ایڈیشنل سی پی (ٹریفک حیدرآباد) جتیندر اور ڈی سی پی (ٹریفک سائبر آباد) اویناش موہنتی سے ملاقات کی اور ٹریفک پولیس کی جانب سے حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف کارروائی کے بہانے گاڑیوں کو ضبط کرتے ہوئے ہراساں کرنے کی شکایت کی۔ وفد کے ارکان نے اس سلسلہ میں حالت نشہ میں ڈرائیونگ کیسس میں گاڑیوں کی ضبطی کے خلاف پولیس کمشنرس ایم مہیندر ریڈی (حیدرآباد) اور سی وی آنند (سائبرآباد) کے دفاتر میں یادداشت بھی داخل کئے۔ اسوسی ایشن کے صدر سید نظام الدین نے کہا کہ نشہ میں ڈرائیونگ کے کیسس میں موٹر وہیکل ایکٹ کے سیکشن 185-A کے تحت گاڑیوں کی ضبطی سے ٹراویل انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیاب آپریٹرس حالت نشہ میں ڈرائیونگ کے خلاف پولیس کارروائی کی پوری طرح تائید و حمایت کرتے ہیں، ہم خاطی ڈرائیورس کی گرفتاری کے حق میں بھی ہیں۔ تاہم ہماری گا ڑیوں کو ضبط کرنے کے سخت مخالف ہیں۔

TOPPOPULARRECENT