Saturday , November 18 2017
Home / جرائم و حادثات / گاڑیوں کے سرقہ کا ریاکٹ بے نقاب

گاڑیوں کے سرقہ کا ریاکٹ بے نقاب

دو علحدہ واقعات میں 4 افراد گرفتار ، راجندرنگر پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /14 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر پولیس نے دو علحدہ واقعات میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا جو موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے سرقہ میں ملوث تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس راجندر نگر مسٹر گنگاریڈی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انوا کار کا سرقہ کرنے والے دوافراد مہیش رویندرکٹالکر 27 سالہ ، اور 29 سالہ پرنیت بالرام کٹالکر ساکن ایسٹ رتناگیری ڈسٹرکٹ مہاراشٹرا کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق عطاپور علاقہ کے ساکن وکاس گپتہ نے انووا کے سرقہ کی دکایت کروائی تھی اور پولیس کو اس کے یہاں کام کرنے والے ستیش پر شبہ تھا ۔ مہیش نے اپنے رشتہ دار کے ساتھ ملکر کار کے سرقہ کا منصوبہ تیار کیا اس نے اپنے مالک کے قبضہ سے پہلے چابی کا سرقہ کیا اور گم ہونے کی بات بتائی جس کے چند روز بعد اس نے مہاراشٹرا سے اپنے رشتہ دار بھائی پرنیت کو طلب کیا اور گاڑی کا سرقہ کرنے کے بعد اس کا بھائی گاڑی لیکر مہاراشٹرا چلا گیا ۔ انہوں نے گاڑی کے نمبر پلیٹ کو بھی بدل دیا تھا ۔ پولیس کے مطابق مہیش عادی سارق ہے اس نے سابق میں بھی ایک کار کا عطاپور علاقہ سے سرقہ کیا تھا اور خوف کے عالم میں گاڑی کو جو شراب کی دوکان کے قریب سے چلائی گئی تھی بنجارہ ہلز کے علاقہ میں چھوڑ دیا تھا ۔ شادی کے بعد یہ شخص اپنی بیوی کے س اتھ حیدرآباد منتقل ہوگیا تھا ۔ اس کی بیوی کومل امرتا ایک انسٹی ٹیوٹ آرگنائزر تھی جس سے محبت کے بعد ستیش نے شادی کرلی تھی ۔ تاہم اخراجات اور بری عادتوں سے مجبور ان دونوں رشتہ دار بھائیوں نے سرقہ کی واردات انجام دی تھی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں پولیس نے 25 سالہ شفیع ساکن بہادرپورہ اور 30 سالہ اعظم خان جو حسن نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے دو موٹر سائیکل اور ایک سیل فون جس کی مالیت ایک لاکھ 25 ہزار روپئے بتائی گئی ہے کو گرفتار کرلیا ۔ شفیع عرف گڈو سابق میں موٹر سائیکل سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اعظم بھی سیل فون کے سرقہ کی وارداتیں انجام دیا کرتا تھا ۔ اس موقع پر انسپکٹر راجندر نگر مسٹر مہیندر اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT