Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / گاڑیوں کے سرقہ کے شبہ میں ایک شخص ہجومی تشدد میں ہلاک

گاڑیوں کے سرقہ کے شبہ میں ایک شخص ہجومی تشدد میں ہلاک

امپھال ۔ 15 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) منی پور کے مغربی امپھال ضلع میں گاڑیوں کے سرقہ کے شبہ پر ایک شخص کو آج ایک ہجوم نے بری طرح مارپیٹ کے ذریعہ ہلاک کردیا ۔ اس ضمن میں انڈین ریزرو بٹالین (آئی آر بی ) سے منسلک حوالدار سمیت پانچ افراد گرفتار کرلئے گئے ۔ اس شخص پر حملہ اور زدوکوب کے واقعہ پر مبنی ویڈیو سوشیل میڈیا پر تیزی کے ساتھ گشت کرنے لگا تھا ۔ مغربی امپھال کے پولیس سپرنٹنڈنٹ جوگیشور ہاؤبیجم نے کہا کہ متوفی کے دو ساتھی مقام واقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مارپیٹ میں ملوث حملہ آوروں کی تلاش کیلئے مہم جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT