Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / گاہکوںکو آن لائن بلز کی ادائیگی کی ترغیب دینے کا مشورہ

گاہکوںکو آن لائن بلز کی ادائیگی کی ترغیب دینے کا مشورہ

بودھن ۔ 15ڈسمبر ( سیسات ڈسٹرکٹ نیوز)  رکن اسمبلی بودھن جناب محمد شکیل عامر نے شہر کے بیوپاریوں( ٹریڈرس) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے گاہکوں کو نقد رقم ادائیگی کے بجائے آن لائن بلز کی ادائیگی کی ترغیب دیں ۔ جناب شکیل عامر نے کہا کہ حکومت نے نوٹ بندی کا فیصلہ لے چکی ہے‘ اب ہمیں حکومت کے فیصلے کا تعاون کرنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ چونکہ نوٹ بندی کے فیصلے کو واپس لینے کے کوئی اثار نہیں ہے ۔ جناب شکیل عامر نے کہا کہ وہ حلقہ اسمبلی بودھن کے دیہی علاقوں میں پے ٹی ایم و دیگر سیونگ کارڈس کے استعمال کے تعلق سے عوام میں شعور بیداری کی مہم چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تجرباتی طور پر چند دیہاتوں کا انتخاب کریں گے ۔ واضح ہو کہ شکیل عامر وہ واحد رکن اسمبلی ہے جو مرکزی حکومت کی طرف سے نوٹ بندی کے اعلان کے بعد از خود مقامی ایس بی ایچ کی شاخ پہنچ کر دیگر شہریوں کے ساتھ پرانی کرنسی بینک میں جمع کر کے نئے نوٹ حاصل کئے ۔ جس کیلئے انہوں نے ضابطہ کی تکمیل کرتے ہوئے بینک میں موجود مخصوص پروفارما بھر کر بینک عہدیدار کے حوالے کئے اور نوٹوں کی تبدیلی کیلئے قطار میں ٹہرے ہوئے شہریوں کے مسائل کی سنوائی کی ۔

TOPPOPULARRECENT