گبون کے دارالحکومت میں’ اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے والے شخص نے ڈنمارک کے دو شہریوں کو زخمی کردیا

لیبرولے۔17 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو ڈنمارک کے شہری اُس وقت زخمی ہوگئے جب کہ گبون کے دارالحکومت میں ان پر ایک چاقو بردار شخص نے حملہ کردیا ۔ یہ شخص مبینہ طور پر ’’ اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگارہا تھا ۔ اُس نے یہ حملے مبینہ طور پر مسلم دشمن امریکہ کے خلاف بطور احتجاج کئے تھے ۔ وسطی افریقہ کے ملک میں یہ ایک کمیاب حملہ تھا جو ایک اسلام پسند شخص نے کیا تھا ۔ دو افراد جو قومی جغرافیائی چینل پر برسرکار ہیں زخمی ہوگئے جب کہ وہ ایک مشہور بازار میں خریداری کررہے تھے ‘ اُن پر چاقو سے حملہ کیا گیا ۔ وزیر دفاع ایٹن مسارڈ نے کہا کہ یہ حملہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سیاسی مقاصد پر مبنی تھا ۔ پہلی شہادت سے پتہ چلتا ہے کہ حملہ آور ایک 53سالہ نائیجریا کا شہری تھا جس نے اللہ اکبر کا نعرہ لگایا تھا ‘ اسے موقع واردات پر گرفتار کرلیا گیا ۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT