Saturday , December 15 2018

گجراتی رائٹر ڈاکٹر رگھویر چودھری کواین ٹی آر نیشنل لٹریری ایوارڈ

این ٹی آر وگنانا ٹرسٹ چیرپرسن این لکشمی پاروتی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 6 مئی (سیاست نیوز) مشہور گجراتی رائیٹر اور ادیب ڈاکٹر رگھویر چودھری کو 11 واں این ٹی آر نیشنل لٹریری ایوارڈ دیا جائے گا۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس میں یہ اعلان کرتے ہوئے چیرپرسن این ٹی آر وگنانا ٹرسٹ نندا موری لکشمی پاروتی نے اس ایوارڈ کو شروع کرنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ یہ ایوارڈ کنڑا رائٹر ایس ایل بھاٹرپا، اے سوما سدرم (تلگو)، سچیدا نندن (ملیالم)، مہاسیوتا دیوی، (جیلانی بانو (اردو)، سی نارائن ریڈی کو دیا گیا۔ لکشمی پاروتی نے کہا کہ اس مرتبہ ڈاکٹر رگھوویر چودھری کے نام کو متفقہ طور پر قطعیت دی گئی ہے۔ ان کے کاموں بشمول 80 کتابوں بشمول ناولس، شاعری، ڈرامے اور ادبی تنقیدوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ این ٹی راما راؤ کے یوم پیدائش کے موقع پر 28 مئی کو رویندرا بھارتی حیدرآباد میں ایک تقریب میں پیش کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں گورنر مہاراشٹرا ودیا ساگر راؤ، سابق چیف جسٹس پٹنہ ہائیکورٹ جسٹس ایل نرسمہاریڈی اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والے مسٹر کے وشواناتھ کو مدعو کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT