Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / گجراتی ساحل کے قریب پاکستانی کشتی ضبط 600 کروڑ روپئے مالیتی منشیات ضبط اور 8 افراد گرفتار

گجراتی ساحل کے قریب پاکستانی کشتی ضبط 600 کروڑ روپئے مالیتی منشیات ضبط اور 8 افراد گرفتار

احمد آباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کے ساحل کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں ایک مشتبہ کشتی کو ضبط کر کے 8 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا جس میں 600 کروڑ روپئے کے منشیات منتقل کئے جارہے تھے اس خصوص میں ہندوستانی بحریہ اور ساحلی محافظوں نے مشترکہ کارروائی کی ۔ وزارت دفاع کے ایک صحافتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ انڈین ن

احمد آباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : گجرات کے ساحل کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں ایک مشتبہ کشتی کو ضبط کر کے 8 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا جس میں 600 کروڑ روپئے کے منشیات منتقل کئے جارہے تھے اس خصوص میں ہندوستانی بحریہ اور ساحلی محافظوں نے مشترکہ کارروائی کی ۔ وزارت دفاع کے ایک صحافتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ انڈین نیوی اور انڈین کوسٹ گارڈ کے باہمی اشتراک اور تعاون سے بین الاقوامی سمندری حدود میں ایک مشتبہ کشتی کو پکڑ لیا ۔ جو کہ بھاری مقدار میں منشیات سے لدی ہوئی تھی اور 8 پاکستانی شہری سوار تھے ۔ ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ کشتی سے ضبط کئے گئے 232 پیاکٹس منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکٹ میں 600 کروڑ روپئے ہے ۔ انہوں نے وزارت دفاع کے بموجب پاکستانی اسمگلروں نے کشتی کے سفر کے لیے سٹیلائٹ کمیونیکیشن فونس اور گلوبل پوزیشن سسٹم سے استفادہ کیا تھا ۔ انٹلی جنس سے اطلاع ملنے پر 18 اپریل کو ہندوستانی بحریہ اور انڈین کوسٹ گارڈس نے مشترکہ کارروائی شروع کی تھی ۔ جس کے لیے بحریہ کی کشتیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھی ۔ گرفتار پاکستانی شہریوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT