Wednesday , December 13 2017
Home / سیاسیات / گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے ترغیبات کا کھیل جاری

گجرات اسمبلی انتخابات سے پہلے ترغیبات کا کھیل جاری

احمدآباد ۔ 24 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) حکومت گجرات نے اسمبلی انتخابات سے پہلے آج سماج کے مختلف طبقات کیلئے بشمول کاشتکار اور احتجاج کرنے والے صحت کارکنوں کیلئے مختلف ترغیبات کا اعلان کیا۔ بی جے پی حکومت نے سماجی صحت کے کارکنوں کو ادا کی جانے والی ترغیبات میں 50 فیصد اضافہ کرے گی۔ دیہی سطح پر خواتین قومی دیہی صحت مشن پر عمل آوری میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔ ڈپٹی سی ایم نتن پٹیل نے کہا کہ فوائد میں اضافہ سے تقریباً 40 ہزار خواتین کو فائدہ ہوگا جو صحت کارکن کی حیثیت سے ریاست گیر سطح پر کام کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT