Saturday , December 15 2018

گجرات اسمبلی انتخابات میں شیوسینا کا 50 تا 75 نشستوں پر مقابلہ

احمدآباد۔ 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی حلیف شیوسینا نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ماہ گجرات کے اسمبلی انتخابات میں 50 تا 75 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑی کرے گی۔ پارٹی کے سینئر قائد نے کہا کہ علاقائی تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ گجرات میں کسی بھی پارٹی بشمول بی جے پی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ اُدھو ٹھاکرے کی پارٹی نے 2012ء کے گجرات اسمبلی انتخابات میں 40 نشستوں پر مقابلہ کیا تھا ، لیکن اس کا ایک بھی امیدوار کامیاب نہیں ہوسکا۔ بی جے پی ریاست میں گزشتہ 20 سال سے برسراقتدار ہے۔

TOPPOPULARRECENT