Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کی اہم وجہ

گجرات اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست کی اہم وجہ

بوتھ سطح پر بی جے پی کی مؤثر حکمت عملی ، سونیا کے بااعتماد ساتھی احمد پٹیل کا بیان

احمدآباد ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں بہت زیادہ کوششوں کے بعد بھی کانگریس وہاں سے 22 سال چلے آرہے اقتدار کا بنواس ختم نہیں کرپائی۔ کانگریس کے چیف پالیسی ساز اور راجیہ سبھا کے رکن احمد پٹیل اسمبلی کے انتخابات میں پارٹی کو ملی اس شکست کی ایک بڑی وجہ بوتھ سطح پر محنت کو مانتے ہیں۔ احمد پٹیل کہتے ہیں ’’گجرات میں بی جے پی کے پاس بوتھ کی سطح پر مؤثر انتظامیہ اور حکمت عملی تھی اور یہیں کانگریس ان سے شکست کھاگئی‘‘۔ احمد پٹیل جنہیں سونیا گاندھی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، کہتے ہیں کہ راہول گاندھی نے اپنی انتخابی مہم کے ذریعہ یہاں ووٹرز میں حوصلہ پیدا کیا، راہول کی ریالیوں میں وزیراعظم نریندر مودی کے مقابلہ زیادہ بھیڑ جٹتی تھی لیکن یہ بھیڑ ووٹ میں بدل نہ سکی۔ احمد پٹیل نے نیوز 18 کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ’’اگر ہم بی جے پی سے ناراض لوگوں پر تھوڑی اور توجہ دیتے تو ہم 8-7 نشستیں اور جیت سکتے تھے۔ وہ بہت ناراض تھے اور بی جے پی کو شکست دینا چاہتے تھے۔ وہیں کانگریس کی انتخابی مہم کو لے کر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں پٹیل نے کہا کہ پارٹی کی شکست کے کئی عوامل ہیں، جن میں سے ایک چناؤ سے پہلے اتحاد بھی رہا۔ احمد پٹیل بغیر کسی کا نام لئے کہتے ہیں کہ کانگریس کو اپنے اتحادی پارٹنروں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم پر زیادہ محتاط ہونا چاہئے۔ وہ کہتے ہیں ’’کچھ نشستوں پر ہمارے امیدوار اتحادیوں کے امیدواروں کے مقابلے میں بہتر تھے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT