Saturday , December 16 2017
Home / Top Stories / گجرات اسمبلی انتخابات کے شیڈول میں تاخیر

گجرات اسمبلی انتخابات کے شیڈول میں تاخیر

کانگریس کا احتجاج ، وزیراعظم مودی کا پتلا نذر آتش
نئی دہلی ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کانگریس کے یوتھ اور ویمن ونگس نے گجرات اسمبلی انتخابات کے اعلان میں تاخیر کے خلاف آج مشترکہ احتجاج منظم کیا ۔ پارٹی کارکنوں نے یوتھ کانگریس آفس سے الیکشن کمیشن کے دفتر تک مارچ نکالا ۔ انہیں پولیس نے درمیان میں ہی روک دیا ۔ احتجاجی مارچ کے دوران وہ الیکشن کمیشن اور وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے ۔ انہوں نے گجرات اسمبلی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرنے میں تاخیر پر الیکشن کمیشن کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا حالانکہ گجرات اور ہماچل پردیش میں ایک ساتھ انتخابات منعقد شدنی ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ہماچل پردیش کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ احتجاجی مظاہرین نے وزیراعظم کا پتلا بھی نذر آتش کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT