Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / گجرات الیکشن کی وجہ سے معیشت کی خوبصورت شبیہ کا پروپگنڈہ:شردیادو

گجرات الیکشن کی وجہ سے معیشت کی خوبصورت شبیہ کا پروپگنڈہ:شردیادو

نئی دہلی۔ 18 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتادل (یو)کے باغی لیڈر شرد یادو نے آج الزام لگایا کہ گجرات اسمبلی الیکشن کے پیش نظر حکومت بیرونی ایجنسیوں کے ذریعہ معیشت کی خوبصورت تصویر پیش کررہی ہے جبکہ ملک کی اندرونی اقتصادی حالت ابتر ہوچکی ہے ۔شرد یادو نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ موڈیز،عالمی بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ ہندوستان کو بغیر جانے ہی وقفہ وقفہ سے سرٹیفکیٹ جاری کرتے رہتے ہیں۔نوٹوں کی منسوخی اور اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)نافذ کئے جانے کی وجہ سے کسان،مزدور اورچھوٹی صنعتوں کی اقتصادی حالت بدتر ہوگئی ہے اور چھوٹے موٹے کاروبار بند ہونے سے لاکھوں نوجوان بیروزگار ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرونی ایجنسیاں معیشت کا ایسا ماحول بنانے کی کوشش کررہی ہیں کہ جیسے یہ عروج پر پہنچ گئی ہے ۔شرد یادو نے کہا کہ حکومت کی کوشش کا گجرات الیکشن پر کوئی اثر نہیں ہوگا اور لوگ سوچ سمجھ کر ہی ووٹ دیں گے ۔کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن پارٹیاں وہاں لوگوں کو متحد کررہی ہیں اور اس کے اچھے نتائج برآمد ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT