Wednesday , July 18 2018
Home / سیاسیات / گجرات انتخابات ، کانگریس اور بی جے پی یکساں : ہاردیک پٹیل

گجرات انتخابات ، کانگریس اور بی جے پی یکساں : ہاردیک پٹیل

 

احمد آباد ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)گجرات انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے بارے میں کانگریس اور پتی دار انامت آندلن سمیتی کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران پٹیل کوٹہ تحریک کے قائد ہاردیک پٹیل نے آج دعویٰ کیا کہ ان کی تنظیم نے نشستوں کا نہ تو کانگریس سے مطالبہ کیا اور نہ بی جے پی سے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی اور کانگریس دونوں یکساں ہیں ‘‘ ۔ 2015 ء کی کوٹہ تحریک کا حوالہ دیتے ہوئے ہاردیک پٹیل نے کہا کہ وہ پتی دار ’’شہیدوں ‘‘ کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے اور ان کی قیمت پر صرف 3 یا 4 ٹکٹ حاصل نہیں کرسکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بات یاد رکھیئے ہم نے ان لوگوں سے دوری اختیار کرلی ہے جنہوں نے ہم پر مظالم ڈھائے تھے ۔ یہ دوری ووٹوں کیلئے نہیں ہے ۔ بی جے پی اور کانگریس دونوں یکساں ہیں ۔ ان کیلئے عوام کی کوئی قدر و قیمت نہیں ۔ اپنا ووٹ دیتے وقت اقل مندی سے کام لیں اور اس کا انتخاب کریںجو آپ سے انصاف کا وعدہ کریں ۔ ہاردیک پٹیل نے تعلقہ ڈھولکا میں دیہات ٹرانساد میں ایک ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس نے ابتداء میں سمیتی کیلئے دو نشستیں مختص کی تھیں ۔ جبکہ تنظیم نے 20 نشستیں طلب کی تھیں ۔ بعد میں کانگریس نے تھمر اور جوناگڑھ کی نشستیں واپس لے کر ان کے بدلے سمیتی کے دو امیدواروں کو انتخابی مقابلے کے ٹکٹ دیئے ۔

TOPPOPULARRECENT