Tuesday , April 24 2018
Home / سیاسیات / گجرات انتخابات : امکانی کانگریسی امیدوار زیرغور، عنقریب فہرست کا اجراء

گجرات انتخابات : امکانی کانگریسی امیدوار زیرغور، عنقریب فہرست کا اجراء

نئی دہلی 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اعلیٰ سطحی کانگریسی قائدین نے آج آئندہ گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے امکانی امیدواروں کے ناموں پر غور کیا۔ پارٹی کے بموجب فہرست ایک یا دو دن میں جاری کردی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے بموجب کانریس قائدین نے مرکزی الیکشن کمیٹی کے ایک ا جلاس میں جس کی صدارت صدر کانگریس سونیا گاندھی نے کی، امیدواروں کے ناموں پر غور کیا اور 182 اسمبلی نشستوں کے لئے ناموں کو قطعیت دی۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج برائے گجرات اشوک گیہلوٹ نے بعدازاں ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ تمام امیدواروں پر غور کیا جاچکا ہے۔ نشستوں کی تقسیم پر جو امکانی حلیف پارٹیوں کو مختص کی جائیں گی، ہنوز غور باقی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ ایک یا دو دن میں امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ پتی دار قائد ہاردک پٹیل، دلت قائد جگنیش میوانی اور الپیش ٹھاکر کے ساتھ نشستوں کی تقسیم کے مسئلہ پر تبادلہ خیال باقی ہے۔

TOPPOPULARRECENT