Wednesday , February 21 2018
Home / ہندوستان / گجرات انتخابات ‘ عآپ کے مزید 9 امیدواروں کا اعلان

گجرات انتخابات ‘ عآپ کے مزید 9 امیدواروں کا اعلان

احمد آباد 16 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی نے آج گجرات اسمبلی انتخابات کیلئے نو حلقوں سے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ۔ اس نے تقریبا ایک ماہ قبل گیارہ حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا تھا ۔ اس طرح اب تک اروند کجریوال کی قیادت والی پارٹی نے جملہ 20 نشستوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے ۔ گجرات میں 9 اور 14 ڈسمبر کو دو مراحل میں رائے دہی ہونے والی ہے ۔ نتائج کا اعلان 18 ڈسمبر کو کیا جائیگا ۔ دوسری فہرست کے مطابق عام آدمی پارٹی نے گاندھی نگر ( نارتھ ) بوتاڈ ‘ کٹر گام ‘ راجکوٹ ( ایسٹ ) سورت ( ایسٹ ) کرانج ‘ پالن پور ‘ گاندھی دھام اور جام نگر ( رورل ) سے مقابلہ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پارٹی ترجمان ہرشل نائک نے یہ بات بتائی ۔ ان نو میں تین حلقے راجکوٹ ( ایسٹ ) پالن پور اور جام نگر ( رورل ) کانگریس کے قبضے میں ہیں۔ جن مابقی چھ حلقوں سے عام آدمی پارٹی نے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے ان پر بی جے پی کے ارکان اسمبلی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT