گجرات انتخابات مرحلہ دوم : 21 فیصد کانگریس اور 15 فیصد بی جے پی امیدوار فوجداری ملزم

نئی دہلی ۔ /7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمس اور گجرات الیکشن واچ کی تنظیموں نے 851 گجرات انتخابات مرحلہ دوم کے امیدواروں میں سے 822 امیدواروں سے ربط پیدا کیا ۔ /14 ڈسمبر کو دوسرے مرحلے کی راے دہی مقرر ہے ۔ 822 امیدواروں کا تجزیہ کیا گیا ۔ ان میں سے 101 (12 فیصد) امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمے زیردوراں ہے ۔ ان میں سے 64 (8 فیصد) امیدواروں کو سنگین فوجداری مقدمات بشمول قتل ، قتل کی کوشش ، اغوء کی وارداتیں ، خواتین کے خلاف جرائم وغیرہ کے مقدمے ہیں ۔ 29 امیدوار کا تجزیہ نہیں کیا گیا ۔ کیونکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائیٹ پر ان کے مکمل حلف نامے دستیاب نہیں تھے ۔ بڑی پارٹیوں میں سے 13 (15 فیصد) بی جے پی امیدواروں ، 18 (21 فیصد) امیدواروں کے خلاف فوجداری مقدمے ہیں اور یہ کانگریس سے تعلق رکھتے ہیں ۔ 74 امیدواروں میں سے 2 (3 فیصد) ، بی ایس پی امیدواروں میں اپنے حلف نامے میں ظاہر کیا ہے کہ ان کے خلاف سنگین فوجداری مقدمے ہیں ۔ این سی پی کے 27 میں سے 3 (11 فیصد) ، عام آدمی پارٹی کے 7 امیدواروں میں سے 1 (14 فیصد )، اور344 آزاد امیدواروں میں سے 14 4 فیصد ) کے خلاف سنگین فوجداری مقدمات کی موجودگی کا انہوں نے خود اپنے حلف ناموں میں اعتراف کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT