Sunday , August 19 2018
Home / سیاسیات / گجرات انتخابات میں رائے دہی کا فیصد

گجرات انتخابات میں رائے دہی کا فیصد

احمدآباد ۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات انتخابات کے دوران دو مرحلہ کے اسمبلی انتخابات میں اوسطاً 68.41 رائے دہی ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ کمیشن کو قطعی اعداد و شمار دستیاب ہوئے ہیں اس کے بموجب کل دوسرے مرحلہ کی رائے دہی میں 93 نشستوں کے لئے 69.99 فیصد رائے دہی ہوئی۔ ابتدائی تخمینہ کے بموجب انتخابات کے ختم پر 68.70 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ ہفتہ کے دن پہلے مرحلہ کی رائے دہی کے دوران 89 نشستوں کیلئے سوراشٹر، کچھ اور جنوبی گجرات میں 56.75 اہل رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کیا۔ بحیثیت مجموعی اس بار 2012ء کی بنبست 2.91 فیصد انحطاط آیا۔ 2012ء میں اوسطاً 71.32 فیصد رائے دہی ہوئی تھی۔ 4.35 کروڑ مسلمہ رائے دہندوں میں سے 2.97 کروڑ رائے دہندوں نے اپنے حق رائے دہی سے 9 اور 14 ڈسمبر کو پہلے اور دوسرے مرحلہ کی رائے دہی کے دوران استفادہ کیا۔ رائے شماری پیر کے دن ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے اعداد شمار نے آج واضح کردیا کہ قبائیلی آبادی کے غلبہ والے نرمدا ضلع میں اعظم ترین رائے دہی ہوئی جو 79.15 فیصد تھی جبکہ دیوبھومی وارتا (سوراشٹر) میں رائے دہی 59.39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ جن اضلاع میں زیادہ تعداد میں رائے دہی ہوئی وہ تاپی ، بناس کنٹھا اور سابرکنٹھا ہیں۔

TOPPOPULARRECENT