Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / گجرات انتخابات : واگھیلا کی نئی پارٹی کا 182 نشستوں پر مقابلہ

گجرات انتخابات : واگھیلا کی نئی پارٹی کا 182 نشستوں پر مقابلہ

احمدآباد۔ 25 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سابق لیڈر شنکر سنہہ واگھیلا نے آج کہا کہ ان کی نئی سیاسی پارٹی گجرات اسمبلی انتخابات کے موقع پر تمام 182 اسمبلی نشستوں سے مقابلہ کرے گی۔ ان کی پارٹی کا انتخابی نشان راجستھان کی پارٹی کو حاصل نشان ہی ہوگا۔ گجرات میں دو مرحلوں میں رائے دہی ہوگی۔ 9 ڈسمبر اور 14 ڈسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور 18 ڈسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ واگھیلا کے مطابق جو گجرات کے سابق چیف منسٹر بھی ہیں، آل انڈیا ہندوستان کانگریس پارٹی کو ایک سال قبل راجستھان میں درج رجسٹر کرایا گیا تھا اور اس کو ایک کسان ٹریکٹر چلاتے ہوئے کا انتخابی نشان حاصل ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT