Sunday , May 27 2018
Home / سیاسیات / گجرات انتخابات کا اعلامیہ جاری

گجرات انتخابات کا اعلامیہ جاری

تین پرچہ جات نامزدگی داخل ، الیکشن کمیشن کا بیان
احمدآباد۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تین آزاد امیدواروں نے آج اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کردیئے جبکہ الیکشن کمیشن نے ایک گزٹ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔ گزشتہ الیکشن کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ گجرات انتخابات 2 مرحلوں میں 9 اور 14 ڈسمبر کو منعقد کئے جائیں گے اور رائے شماری 18 ڈسمبر کو ہوگی۔ پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کے پہلے دن تین آزاد امیدواروں نے بھج، تلاجا، بھاؤ نگر غربی کی نشستوں کیلئے اپنے پرچہ جات نامزدگی داخل کردیئے۔ اعلامیہ گجرات کے چیف الیکٹورل آفیسر نے جاری کیا۔ پہلے مرحلے کیلئے پرچہ جات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ بی جے پی اور کانگریس اپنے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دینے کے آخری مرحلے میں ہیں۔ عام آدمی پارٹی پہلے ہی اپنے 11 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرچکی ہے۔ بی جے پی کے گجرات ترجمان آئی کے جڈیجہ، چیف منسٹر وجئے روپانی دہلی میں کل پارٹی کے سینئر قائدین سے ملاقات کرکے ان کی امکانی امیدواروں کی فہرست پیش کریں گے۔ کانگریس کے ترجمان منیش دوشی نے کہا کہ پارٹی امکان ہے کہ اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست 16 نومبر کو جاری کرے گی۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات کا اعلامیہ 20 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔

بی ایم ایس کا پارلیمنٹ کو
احتجاجی جلوس
نئی دہلی۔ 14 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)بی ایم ایس 17 نومبر کو پارلیمنٹ تک ایک احتجاجی جلوس نکالے گی تاکہ مرکز پر اپنے نظریہ اور رویے میں جو محنت کشوں کے بارے میں ہے، تبدیلی لانے کیلئے دباؤ ڈالا جاسکے۔ ملک گیر سطح سے بی ایم ایس کارکن اس جلوس میں حصہ لیں گے۔ آر ایس ایس ملحقہ ٹریڈ یونین بی ایم ایس کے جنرل سیکریٹری گریش اپادھیائے نے اس کا انکشاف کیا۔

 

TOPPOPULARRECENT