Monday , August 20 2018
Home / سیاسیات / گجرات انتخابات :کل سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا آغاز

گجرات انتخابات :کل سے پرچہ نامزدگی کے ادخال کا آغاز

گاندھی نگر، 13 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کل سے نامزدگی کاعمل شروع ہو جائیگا۔ 33 اضلاع کی کل 182 اسمبلی سیٹوں میں سے 19 اضلاع کی89 سیٹوں پر پہلے مرحلے میں 9 دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ باقی 14 اضلاع کی 93 نشستوں پر 14 دسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی۔چیف الیکشن افسر بی بی سووین کے مطابق پہلے مرحلہ کیلئے کل اعلامیہ جاری ہونے کے ساتھ نامزدگی کا عمل شروع ہو جائیگاا ور یہ21 نومبر تک جاری رہیگا۔ پرچوں کی جانچ 22 نومبرکو ہوگی جبکہ نام واپسی کی آخری تاریخ 24 نومبر ہے ۔پہلے مرحلے میں تمام نشستیں سوراشٹر و جنوبی گجرات کی ہیں۔ دوسرے مرحلہ کیلئے اعلامیہ 20 نومبر کو جاری ہونے کے ساتھ نامزدگی کاعمل شروع ہوگا۔ اس کی آخری تاریخ 27 نومبر ہو گی۔ کاغذات کی جانچ کی تاریخ 28 نومبر اور نام واپسی کی آخری تاریخ 30 نومبر تک ہو گی۔ ریاست کے تقریبا 4.33 کروڑ رائے دہندگان میں سے 2.11 پہلے مرحلہ میں ووٹ دیں گے ۔کل سے پہلے مرحلہ کی نامزدگی کے عمل کا آغاز ہونا ہے لیکن اب تک حکمران بی جے پی یا اہم اپوزیشن کانگریس نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT