Tuesday , November 21 2017
Home / سیاسیات / گجرات انتخابات کمیٹی میں 4 کانگریس صدور نامزد

گجرات انتخابات کمیٹی میں 4 کانگریس صدور نامزد

نئی دہلی ؍ احمدآباد 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات انتخابات سے پہلے کانگریس نے آج 4 کارگذار صدور کو گجرات کے لئے نامزد کیا ہے حالانکہ پردیش کانگریس کے صدر بھرت سنہہ سولنکی کو نئی پردیش انتخابی کمیٹی کا صدرنشین نامزد کیا گیا۔ اسمبلی انتخابات جاریہ سال کے اواخر میں مقرر ہیں جبکہ تقریباً 20 سال سے کانگریس ریاست میں برسر اقتدار نہیں آسکی۔ نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے تشار چودھری، پریش دھاننی، کنورجی بوالیا اور کرسن داس سنیری کو گجرات پردیش کانگریس کمیٹی کے کارگذار صدور فوری طور پر مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ جنرل سکریٹری کانگریس جناردھن دویدی نے اس کا انکشاف کیا۔ کانگریس کی ملحقہ تنظیموں سے 4 مستقل ارکان کو پردیش انتخابی کمیٹی کے بااعتبار عہدہ ارکان اور دیگر 7 کو خصوصی مدعوئین مقرر کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT