Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / گجرات انتخابات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان

گجرات انتخابات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کا اعلان

احمدآباد۔ 18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات میں مجوزہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اساتذہ، بلدیات کے ملازمین اور دیگر کیلئے پرکشش ترغیبات کا اعلان کیا ہے۔ حکومت نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کردیا۔ اسی طرح 105 بلدیات کے ملازمین کو ساتویں پے کمیشن کی سفارش کے مطابق تنخواہیں ادا کی جائے گی۔ طبی علاج کی اسکیم کیلئے 1.5 لاکھ کی سالانہ آمدنی حد کو بڑھا کر 2.5 لاکھ کردیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نتن پٹیل نے یہ بات بتائی۔ واضح رہیکہ الیکشن کمیشن نے گذشتہ ہفتہ ہماچل پردیش کیلئے انتخابی شیڈول جاری کیا لیکن گجرات کے معاملہ میں ہنوز اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT