Thursday , May 24 2018
Home / شہر کی خبریں / گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی کامیابی کا خیر مقدم : ڈاکٹر لکشمن

گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کی کامیابی کا خیر مقدم : ڈاکٹر لکشمن

حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : بی جے پی تلنگانہ یونٹ صدر ڈاکٹر لکشمن نے دو ریاستوں ہماچل پردیش اور گجرات میں پارٹی کی کامیابی کو ایک شاندار کامیابی قرار دیا اور کہا کہ عوام نے کانگریس کی حوصلہ افزائی کی تقسیم کرنے والی سیاست کو ایک اچھا سبق سکھایا ہے اور کانگریس کا ملک سے صفایا ہونے کا وقت آگیا ہے ۔ آج یہاں پارٹی آفس پر سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ اور دیگر قائدین کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ دونوں ریاستوں گجرات اور ہماچل پردیش میں بی جے پی کا حکومت تشکیل دینا خوش آئند امر ہے ۔ اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ ملک بھر میں مودی لہر ہے اور نتائج سے ظاہر ہے کہ غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کی اسکیمات سے عوام مستفید ہورہے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT