Monday , August 20 2018
Home / شہر کی خبریں / گجرات اور ہماچل پردیش کامیابی کے بعد کرناٹک پر امیت شاہ کی نظر

گجرات اور ہماچل پردیش کامیابی کے بعد کرناٹک پر امیت شاہ کی نظر

نئی دہلی ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امیت شاہ نے مشن کرناٹک پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے۔ چہارشنبہ کے دن انہوں نے وزیر فروغ انسانی وسائل پرکاش جاویڈکر، مرکزی وزیر برائے کیمیکلس فرٹیلائیزس اننت کمار، مرکزی مملکتی وزیر اننت کمار ہیگڈے، کرناٹک بی جے پی صدر بی ایس یدی یورپا اور دیگر قائدین نے آج نئی دہلی میں امیت شاہ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کو امیت شاہ نے طلب کیا تھا تاکہ آئندہ سال مئی میں منعقد ہونے والے کرناٹک اسمبلی انتخابات کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی لکشادیپ جاتے ہوئے پیر کے دن منگلورو میں توقف کیا تھا۔ سیاسی حلقوں میں وزیراعظم کے یہاں ٹھہرنے پر مختلف سرگوشیاں ہورہی ہیں اور کہا جارہا ہیکہ بی جے پی نے اب کرناٹک پر توجہ مرکوز کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT