Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / گجرات اور ہماچل کے نتائج پر مودی و بی جے پی کو کے سی آر اور چندرا بابو نائیڈو کی مبارکباد

گجرات اور ہماچل کے نتائج پر مودی و بی جے پی کو کے سی آر اور چندرا بابو نائیڈو کی مبارکباد

حیدرآباد / امراوتی ۔18ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ اور آندھراپردیش کے وزرائے اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ اور این چندرا بابو نائیڈو نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو گجرات اور ہماچل پردیش کے اسمبلی انتخآبات میں بی جے پی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ۔ کے سی آر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ تلنگانہ کے عوام اور پارٹی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کی طرف سے مودی کو مبارکباد پیش کررہے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو جو موجودہ طور پر فیملی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منارہے ہیں ‘ انہوں نے ٹوئیٹر کے ذریعہ بی جے پی کو انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور آنے والے دنوں میں اچھی حکمرانی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ تلگودیشم پارٹی اور بی جے پی مرکز اور آندھراپردیش دونوں جگہ حلیف ہے ۔ ٹی ڈی پی ترجمان راجندر پرساد نے بھی گجرات و ہماچل پر کامیابی پر بی جے پی کو مبارکباد دی۔

TOPPOPULARRECENT