Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / گجرات: بلدیہ کے ضمنی چناؤ میں بی جے پی کی کامیابی

گجرات: بلدیہ کے ضمنی چناؤ میں بی جے پی کی کامیابی

گاندھی نگر،10اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام)گجرات میں برسراقتدار بی جے پی نے اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات سے بالکل پہلے مختلف آٹھ اضلاع میں بلدیہ کی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں آٹھ میں سے چھ سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے ۔بی جے پی ان میں سے پہلے صرف دو پر ہی قابض تھی۔ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو اس دوران سیٹیں گنوانی پڑی ہیں۔بی جے پی نے سات اضلاع میں سات میونسپلٹیزکی اتنی ہی سیٹوں پر ہوئے ضمنی انتخابات میں پانچ پر جیت درج کرنے کے ساتھ اکیلی تالکا پنچایت سیٹ(گاندھی نگر ضلع راندھیجاسیٹ)پر بھی قبضہ جمایا ہے ۔ان کے نتائج کا اعلان آج کیا گیا ہے ۔مرکزی وزیر اور سینئر بی جے پی رہنما منسکھ مانڈویا نے کہا کہ یہ جیت عوام کے جذبہ کو ظاہر کرتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT